پنشنز کی آن لائن ادائیگی شفافیت کو یقینی بنائے گی، صوبائی وزیر خزانہ

October 05, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)تنخواہوں اور پنشن کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر کنٹرول کے لیے پنشن کے نظام میں اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ پنشنز کی آن لائن ادائیگی جہاں سسٹم میں شفافیت کو یقینی بنائے گی وہاں وصول کنندگان کے لیے بھی آسانیاں پیدا کرے گی، ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن لٖغاری نے پرائڈ پروگرام کے تحت پنشن کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔