ڈکیتی کی کوشش ناکام، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

October 05, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )بیکری پر ہونے والی ڈکیتی کی کوشش سکیورٹی گارڈ نے اپنی حاضر دماغی اور جرات سے ناکام بنادی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکوزخمی حالت میں پکڑ لیاگیا۔ تھانہ ترنول پولیس کو سکیورٹی گارڈ ناظم نے بتایاکہ موٹرسائیکل پر تین افراد آئے، دو اندر بیکری میں چلے گئے ایک باہر رہا، شیشے سے دیکھاتو اندر موجود مسلح افراد دراز سے پیسے نکال رہے تھے ، جس پر ہوائی فائر کیاتو اند ر سے مجھ پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور فرار ہونے لگے ، میرے کئے گئے فائر سے ایک ڈاکوزخمی ہوگیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔