راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلی کے منیارٹی کارڈ کا مری میں بھی اجرا ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے مستحق اقلیتی افراد میں کارڈ تقسیم کئے۔ منیارٹی کارڈ سے ساڑھے دس ہزار روپے اقلیتی شہری کو ملیں گے جو وہ سہ ماہی بنیادوں پر نکلوا سکے گا۔