• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ماہر تعلیم، شاعر اور ادیب محمود الحسن خان کی 17ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اسلام آباد (خبر نگار) احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور کے ماہر تعلیم، ممتاز شاعر و ادیب محمود الحسن خان مرحوم کی 17ویں برسی پورے عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور مغفرت و بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں علاقائی شخصیات، علمی و ادبی حلقوں اور خاندانی افراد نے شرکت کی اور مرحوم کی تعلیمی و ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ محمود الحسن خان مرحوم، سینئر ڈپٹی رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ محمد اویس الحسن خان، حکیم محمد عزیر الحسن خان اور سول انجینئر محمد جمیل خان کے والد گرامی تھے۔
اسلام آباد سے مزید