راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اور اسلام آباد کےشہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 15موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،اسلحہ کی نوک پر متعددڈکیتیوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے، موبائل فونز اور قیمتی اشیاء چھین لیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 11موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہو گئے، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ،تھانہ سول لائنز کے علاقہ گلستان کالونی، تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ جنجوعہ ٹاؤن کے علاقوں میں ہزاراوں روپے موبائل فونز اور قیمتی اشیاء چھین لی گئیں ،گھروں کے تالے توڑ کر نامعلوم چور لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء چوری کرکے لے گئے ،اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 4موٹر سائیکلوں، موبائل فونز نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ کوہسار کے علاقہ سے گاڑی، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ سنبل ،تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کھنہ کے علاقوں سے ایک، ایک موٹرسائیکل چوری ہو گئے، سٹریٹ کرائم کی ایک واردات تھانہ نون اور رابری کی ایک واردات تھانہ کورال کے علاقہ میں ہوئی ۔