راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں مختلف واقعات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ چونترہ میں ناجائز تعلقات کے الزام میں قتل، دھمیال کے علاقے میں نوجوان حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ناجائزتعلقات کے الزام میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، تھانہ چونترہ کو حسن علی سکنہ لنڈا میرانے بتایاکہ میری بیوی اور ہمشیرہ اندر کمرے میں سوئی ہوئی تھیں، جب کہ میں، میرے والد اور ماموں طیب باہر برآمدے میں سوئے ہوئے تھے رات سوا ایک بجے شور سےہم جاگ گئے وقار خان مسلح پسٹل، احمد خان، عمیر خان اور دیگرایک نامعلوم شخص ہمارے برآمدے میں آ گئے، احمد خان نے للکارا مارا کہ نوازش خان تمہیں اپنی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کامزہ چکھاتے ہیں وقار خان نے نوازش خان پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، میرے والد نوازش خان موقع پرہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ ادھر موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا، تھانہ دھمیال کو محمد عرفان نے بتایاکہ میرا بھتیجا فرحان اپنے دوست طیب کے ساتھ موٹر سائیکل پر رنگ روڈگیا ہواتھا، جہاں پیچھے سے پانچ چھ موٹرسائیکل سوار لڑکے رنگ روڈ پر ریس لگاتے ہوئے آئے،اور ایک چینی نامی لڑکے نےمیرے بھتیجے اور اس کے دوست کے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماری جس سے میرا بھتیجا جو موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا ہواتھا شدید زخمی ہو گیا۔