• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم اور فودان یونیورسٹی میں تعلیمی و تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (عاطف شیرازی) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور چین کی فودان یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی روابط مستحکم بنانے، اساتذہ و طلبا کے تبادلے اور مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں فودان یونیورسٹی کے وفد نے قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے وفد کا خیرمقدم کیا اور جامعہ کے تعلیمی پروگراموں، تحقیقی سرگرمیوں اور ادارہ جاتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں جامعات کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ فودان یونیورسٹی کے وفد میں ایسوسی ایٹ وائس پریذیڈنٹ و ایگزیکٹو ڈین گریجویٹ اسکول چن یان، وائس ڈین گریجویٹ اسکول ژیان مینگ ہان، شعبہ کیمسٹری کے پروفیسر ژانگ جون لیانگ، شعبہ فزکس کے پروفیسر شیاؤ جیانگ، انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس آفس کے پروگرام مینیجر ژو یان جون اور آفس آف گلوبل پارٹنرشپس کے پروگرام مینیجر چن جی ہونگ شامل تھے۔ دورے کے دوران قائداعظم یونیورسٹی کے طلبا کے لیے تعارفی نشست بھی منعقد کی گئی، جس میں فودان یونیورسٹی کے نمائندے نے جسٹ کول (JUSTCOOL) پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ طلبا کو اس پروگرام میں شریک جامعات کی تحقیقی صلاحیتوں، تعلیمی مواقع اور بنیادی مقاصد سے آگاہ کیا گیا، جبکہ طلبا نے سوالات کے ذریعے نشست میں بھرپور حصہ لیا۔
اسلام آباد سے مزید