تحفظ حقوق علماء و ملازمین اوقاف پنجاب کا اجلاس، مطالبات حل کا مطالبہ

October 05, 2022

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) تحفظ حقوق علماءکرام وملازمین اوقاف پنجاب کا اجلاس ہوا جسکی صدارت صوبائی صدر علامہ عاقل سلطانی نےکی ۔ متفقہ قرارداد کےذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ محکمہ اوقاف کو مستقل محکمہ قرار دیا جائے اور صوبائی اسمبلی میں بل پیش کیا جائے۔ 435 مساجد کے آئمہ خطباءکی اپ گریڈیشن جو 5سال سے تاخیر التوا کا شکار ہے فوری طور پراسکا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔25اور 15فیصد الاؤنس ملازمین اوقاف کو دیا جائے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف راولپنڈی حافظ اقبال رضوی کے علاوہ مولانا عبدالرحیم عباسی ،مولانا امان الغفور،علامہ صدیق الحسنین سیالوی، مفتی عنایت الرحمٰٰن،مفتی مجیب الرحمٰن،مولانا عامرفیاض،مولانا عقیل الرحمٰن،مولانا ظفر شاہ،قاری انیس الرحمٰن،قاری یونس،حافظ مسعود،مولانا سعید احمد،ملک سفیر اعوان،ذیشان حیدر، محمد سہیل احمد نے شرکت کی۔