گندے انڈوں سے مٹھائی بنانے پر یونٹ بند، ممنوعہ انرجی ڈرنکس کی فروخت پر جرمانہ

October 05, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے چکری روڈ پر گندے انڈوں سے مٹھائیاں بنانے پر سویٹس پروڈکشن یونٹ کو عارضی طور پر بند کردیا۔ باجوڑ ٹاور میں گودام پر چھاپہ مارکر ممنوعہ انرجی ڈرنکس کی فروخت پر بھاری جرمانہ عائدکیا گیا۔چکوال کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کلر کہار میں چیکنگ کے دوران ناقص اجزاء سے اشیاء بنانے پر 2 ریسٹورنٹس کو جرمانہ کردیا۔جہلم میں ممنوعہ گٹکاکی فروخت پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج جبکہ اٹک میں مضر صحت جوس کی سٹوریج پر گودام مالک کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران راولپنڈی میں 289 کلو مٹھائی،انرجی ڈرنکس، اٹک میں 900 لٹر مضر صحت جوس جبکہ جہلم میں 303 پیکٹس گٹکا تلف کیا گیا۔