ساؤتھ ایسٹ شائرز کرکٹ لیگ کی نمائندہ ٹیم 8 اکتوبر سے پاکستان کے دورہ پر آ رہی ہے

October 06, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ ایسٹ شائرز کرکٹ لیگ کی نمائندہ ٹیم 8 اکتوبر سے پاکستان کےدورہ پر آ رہی ہے جو اپنے دورے کا پہلا میچ عمر ایسوسی ایٹس کرکٹ ٹیم کے خلاف 10 اکتوبر کو کھیلے گی۔ میچ کا افتتاح سید محمد طلحہ کرینگے میچ کے لیئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ٹیم کی قیادت رام روی کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں فہدیث بخاری، ایس ایم تہامی،اسامہ،سید امین ،عالیان محمود،عاشق علی،کاشف علی،زین انور،محمد عثمان شاہ،علی عمر،حریر شاہد،عدیل میئو،وقار علی سید وکٹ کیپر ،محمد ارسلان ،نہل رشید،عدنان کلیم (کوچ)اعظم خان منیجر نوید الامین (اسسٹنٹ منیجر )ہونگے۔