مراسلہ وزارت خارجہ میں محفوظ ہے، حنا ربانی کھر

October 06, 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت برائے امور خا خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاوس کا مراسلہ گم ہوا،وزارت خارجہ میں مراسلہ محفوظ ہے، مراسلے سے کھیل کر عمران خان نے پاکستان کو سخت نقصان پہنچایا، جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی ذات کے لئے ملک کی سفارتی ساکھ کو داو پر لگا دیا، اب بیرونی سفارتکار ہم سے گفتگو کرتے ہچکچاہتے ہیں ، عمران خان نے سیکرٹری خارجہ کے نام کو بھی استعمال کرنے کی کوشش کی ، اب پاکستان کے سفیرمراسلے کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بعد خط و کتابت سے بھی ڈر گئے ہیں، ایسے مراسلے معمول کی کاروائی ہوتے ہیں۔ تفصیلات جرگہ میں ہفتہ شب 10بجکر5منٹ پر دیکھیں ۔