آٹو سیکٹر کی ایکسپورٹ میں بڑی پیش رفت، 12 ہزار موٹرسائیکلز کی برآمد 

October 06, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آٹو سیکٹر کی ایکسپورٹ میں بڑی پیش رفت،12ہزار موٹرسائیکلز کی برآمد ،20لاکھ ڈالر مالیت کے پرزہ جات بھی برآمد کیے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق آٹو سیکٹر کے ایک بڑے اٹلس گروپ نے اعلان کیا ہے گزشتہ چھ ماہ کے دوران برآمدات کے شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ نے 12ہزار موٹرسائیکلز برآمد کی ہیں جبکہ گروپ کی کمپنیوں کے تیار کردہ 2ملین ڈالر مالیت کے پرزہ جات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ایکسپورٹ کے شعبہ میں پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستان کے تیار کردہ پرزہ جات اپنے معیار کی بدولت جگہ بنارہے ہیں۔اٹلس ہونڈا کے نمائندے آفاق احمد کے مطابق کمپنی مستقبل میں موٹرسائیکل اور پرزہ جات کی برآمدات کے مزید مواقع تلاش کررہی ہےاور ایسے نئے پارٹس اور ماڈلز زیر غور ہیں جن کی گلوبل سپلائی چین کا حصہ بننے کے امکانات ہیں۔