وزیر اعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو سے رابطہ، آصف زرداری کی خیریت دریافت کی

October 06, 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے فون پر بات کی اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔ بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بلاول بھٹو سے ان کے والد آصف زرداری کی خیریت دریافت کی ہے اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔