• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فورسزکے شانہ بشانہ ہے، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر مرکزی راہنماءو وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال اور سینئر مرکزی راہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقےدرازندہ میں چیک پوسٹ پر ہوئےدل خراش خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتےہوئےکہا ہےکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کیساتھ ہے۔ انہوں نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے اپنے بیان میں حملے میں پولیس والوں، خواتین اور ایک بچے سمیت 11 افراد کی شہادت اور 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ملک بھر سے سے مزید