• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپوش میں بھتہ مافیا کی بلڈر کے دفترپر فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاپوش میں مبینہ طورپر بھتہ مافیا کی بلڈر کے دفتر پر فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا، ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، شناخت چھپانے کیلئےہیلمٹ اور ماسک پہن رکھے تھے، فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا، پولیس نےتحقیقات شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاپوش نگر تھانہ کی حدود خلافت چوک کے قریب واقع زیر تعمیر عمارت برج الامین پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے،فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھل گیا ،واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرنے شروع کردیئے۔

ملک بھر سے سے مزید