حکومت سندھ کی اراضی لیز پر لینے والی کمپنیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

October 06, 2022

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حکومت سندھ کی اراضی لیز پر لینے والی کمپنیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی‘ سندھ میں سولر اور ونڈ (پن چکی) پاور پراجیکٹ کے لیے لیز کردہ ہزاروں ایکڑ زمین پر منصوبے شروع نہ ہوسکے۔ محکمہ لینڈ یوٹیلائیزیشن کے ذرائع کے مطابق لیز لینے کے بعد 6 ماہ کے اندر کمپنیاں منصوبوں پر کام کرنے کی مجاز ہیں لیکن برسوں سے پاور پراجیکٹ التوا کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں نجی‘ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے منصوبے برسوں سے کھٹائی میں پڑ گئے ہیں‘ نجی کمپنیاں متعدد منصوبوں کے لیے سرکار سے زمین تو لیز کرالیتی ہیں مگر منصوبے برسوں بیت جانے کے باوجود شروع نہیں کیے جاتے۔