وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی آف لیہ کی سمری کی منظوری دیدی، رفاقت علی گیلانی

October 06, 2022

لاہور(خبرنگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اوقاف سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تما م اضلاع کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کا زینہ بنا یا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں ضلع لیہ میں بھی اعلیٰ معیار کا تعلیمی ادارہ ʼʼ یونیورسٹی آف لیہ ʼʼ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے یونیورسٹی آف لیہ کے ایکٹ کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔