آل بیسک ٹیچرز یونین کی خواتین رہنمائوں کی پریس کانفرنس

October 06, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) آل بیسک ٹیچرز یونین کی خواتین رہنماؤں یاسمین کوثر ،عاصمہ ارم،راشدہ روبینہ ،رابعہ جمیل نے ٹیچرز ڈے کے موقع پر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولزکی ملتان سمیت صوبہ بھر کی کی پانچ ہزار خواتین اساتذہ کو گزشتہ 16 ماہ سے تنخواہیں دی جا رہی ہیں اور نہ ہی بچوں کو پڑھانے کی کتابیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،گورنر پنجاب ،چیف سیکرٹری ،صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق خواتین اساتذہ کو 25 ہزار روپے کے حساب سے تنخواہیں جاری کی جائیں۔