حکمرانوں نے نیب کو آئینی ادارہ نہیں کھلونا بنا دیا ،جمعیت س

October 06, 2022

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم مرزئی،صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا نجم الدین درویش،سردار نسیم خان محسود ودیگر نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے نیب کو آئینی ادارہ نہیں بلکہ ایک کھلونا بنا دیا ہے جو چاہتے ہیں وہی نیب سے لینے کی کوشش کرتے ہیں اور کبھی ان کے اختیارات کو کم کر کے اور کبھی اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جو نا قابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مشرف دور میں بھی اپنے ذاتی بیچ بچاؤ کیلئے کلثوم نواز (مرحومہ) کو سیاسی میدان میں اتارا اور اپنے آپکو ایک معصوم ثابت کرتے تھے اور اب مریم نواز کو سیاسی میدان میں اتارا یہ ہمیشہ سے عوروں کا سہارا لیکر عزت بچانے کی کوشش کرتے ہیں، مریم نواز کو اب لندن بلا کر خود میدان میں آنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے اور ملک میں امن امان کا حال یہ ہے کہ سب ایک دوسرے سے جان بچانے کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں کوئی اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا ہے۔