قومی مسائل کے حل کیلئے جمہوری جدوجہد کررہے ہیں، اے این پی

October 06, 2022

کوئٹہ ( آئی این پی) اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا ، جنرل سیکرٹری نذر علی پیرعلی زئی، سید یاسین آغا اور عین الدین ترین نے کہا ہے کہ ہم باچاخان کے پیروکار ہیں ہمیشہ سے عدم تشدد کے فلسفے پر گامزن اور پارٹی کی فعالیت کے لئے کردار اداکررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا یونٹ اور باچاخان یونٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنماؤں نے کہا کہ تنظیم کو منظم کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار اداکرناچاہیے تاکہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کی جاسکے پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی حمایت اور تائید سے پشتونوں کو درپیش سنگین قومی معاشی مسائل کے حل کیلئے جمہوری جدوجہد کررہی ہے۔