خانیوال میں ڈیری یونٹ پر چھاپہ، ڈیٹرجنٹ ملا 5 ہزارلٹر دودھ تلف

October 07, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر دودھ میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کے آپریشنز جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال میں ڈیری یونٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ چیکنگ کے دوران دودھ میں ڈیٹرجنٹس اور سکم ملک پاؤڈر کی ملاوٹ کی گئی تھی۔ جدید لیکٹو سکین مشین کے ذریعے دودھ کے معیار کو چیک کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 5000 لٹر جعلی دودھ تلف کردیا گیا۔ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ جعلساز مافیا کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کیخلاف دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔