ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل میپکو کے اعزاز میں الوداعی تقریب

October 07, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکو انجینئر مہرا للہ یار بھروانہ نے کہاہے کہ مدتملازمت کو خوش اسلوبی اور نیک نیتی سے پورا کرنا اعزاز ہے اور باعزت طریقے سے ادارہ سے رخصت ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل میاں جاوید اقبال کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ میاں جاوید اقبال نہایت شائستہ مزاج، خوش اخلاق اور اپنے فرائض کو نہائیت سنجیدگی سے سرانجام دینے والے آفیسر رہے ہیں،ان کی قابلقدر خدمات کو میپکو ہمیشہ یادرکھے گی۔