نشتر اسپتال میں زیر علاج ڈکیتی کے ملزم کی موت، انکوائری کمیٹی قائم

October 07, 2022

ملتان( سٹافرپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے نشتر ہسپتال ملتان میں داخل ڈکیتی کے ملزم کی موت کے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی،ایس پی قاضی علی رضا اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان مسز نمرین بھی کمیٹی کے ممبر مقرر، ایڈیشنل آئی جی نے وقوعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ وقوعہ میں پولیس کے کسی افسر و اہلکار کی غفلت ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔