اسلام آباد، گرانفروش بے لگام، اشیاء خودونوش کی من مانی قیمتیں

October 07, 2022

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گراں فروشی پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔ رورل زون میں کی گئی خریداری کے مطابق گاجر 127کی بجائے 200 روپے کلو ،بند گوبھی 76 کی بجائے 120 روپے، شملہ مرچ 286 کی بجائے 480 ،ہرا پیاز 60 کی بجائے 120 روپے فروخت کیا گیا جس کی دکاندار نے باقاعدہ رسید بھی دی ۔آلو 65 کی بجائے 80 روپے ،پیاز 132 کی بجائے 160 روپے ،ٹماٹر 185 کی بجائے 230 روپے ،کھیرا93 کی بجائے 140 روپے ،لوکی 87 کی بجائے 140 ،کریلا 140 کی بجائے 240 ،کدو 99 کی بجائے 140 ،شلجم95 کی بجائے 140روپے،بھنڈی 116کی بجائے 140روپے،بینگن 76 کی بجائے 120 روپے،ٹینڈا 156 کی بجائے 200 روپے ،ماڑو 129 کی بجائے 180 روپے ،مٹر 440روپے ،چینی گاجر 165 کی بجائے 240 روپے ،فراشبین 148 کی بجائے 180 روپے پھول گوبھی 110 کی بجائے 130 روپے ،لہسن 336 کی بجائے 360 روپے ،ادرک 292 کی بجائے 360 روپے ،اروی 120 روپے ،پالک 32 کی بجائے 50 روپے جبکہ زندہ مرغی 285 کی بجائے 325 روپے اور انڈے 245 کی بجائے 250 روپے فروخت کئے جاتے رہے۔ دکانداروں کے مطابق سرکاری نرخوں پر تو سبزیاں اور پھل منڈی سے بھی نہیں ملتے ۔