ڈاکٹر خالد سومرو قتل کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی

November 06, 2022

سکھر (بیورو رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی عدالت سکھر نے جمعیت علماء اسلام سندھ کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء، تفتیشی افسر، گواہان پیش ہوئے، وکلاء نے دلائل پیش کئے، مختصر عدالتی کارروائی کے بعد سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ جے یو آئی رہنما خالد محمود سومرو کو 8سال قبل سکھر میں قتل کیا گیا تھا۔