حیدرآباد(بیورورپورٹ)ہٹڑی تھانے کی حدود نیو سبزی منڈی میں بھتہ سے انکار پر مسلح افراد کی تاجر کی دکان پر فائرنگ،سبزی منڈی میں خوف وہراس پھیل گیا۔نیو سبزی منڈی ہالا ناکہ میں 14 نمبر دکان کے مالک شکیل جتوئی نے کہا ہے کہ ہفتہ کوعلاقے کے غنڈہ عناصر نے اسے بھتہ اور کاروبار میں حصہ دینے سے انکار پر اس کی دکان پر فائرنگ کی ہے۔نیو سبزی منڈی کے صدر فیض محمد بھٹونے بھی تاجر کی دکان پر بھتہ خوروں کی سرعام فائرنگ کی مذمت کی ہے۔