• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمور میں اہلکاروں کے ڈاکوؤں سے رابطے کا انکشاف، دو معطل


کشمور(این این آئی)سندھ کے ضلع کشمورمیں ڈاکوں سے رابطے کے الزام میں 2 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس میں موجود کالے بھیڑوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، معطل ہونے والے اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل قمر جکھرانی اور پولیس اہلکار مینگل جکھرانی شامل ہیں دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی کے مطابق پولیس میں موجود کالے بھیڑوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوں کیساتھ رابطے میں رہنے والے اہلکاروں کو نوکریوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑیگا۔

سندھ بھر سے سے مزید