• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور طالبات کا پیپلز پارٹی کی دہری پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءاور طالبات نے سندھ دریا سے نہر نکالنے‘ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمین ہڑپنے اور پیپلز پارٹی کی دہری پالیسی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے سنتوش کمار‘ سانول ساگر‘ افشین میمن، رابعا چانڈو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر قائدین نے کہا کہ ملک میں پانی کی کمی کے باوجود سندھ دریا پر چھ نئی نہروں کے منصوبے کا آغاز سندھ کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔وفاق کارپوریٹ فارمنگ کے بہانے سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین ہڑپنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت دہری اور منافقانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا بچہ بچہ اپنے حصے کے پانی اور زمینوں کے تحفظ کے لیے میدان میں آ چکا ہے اور سندھ اپنی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

سندھ بھر سے سے مزید