• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ٹول ٹیکس فوری ختم کیا جائے، حق پرست رکن قومی اسمبلی

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) رہنما ایم کیو ایم پاکستان و حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے حیدرآباد‘ جامشورو میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں پارلیمنٹ کمیونی کیشن اسٹینڈنگ کمیٹی کی ہداہت پر منعقدہ میٹنگ میں شرکت کی۔حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم نائن کے بعد قائم غیر قانونی ٹول ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے یا پھر اس ٹول ٹیکس کو قانون کے مطابق 30 کلو میٹر کے فاصلے کے بعد قائم کیا جائے، کراچی و حیدرآباد کے شہری اربوں کا ٹیکس ادا کرتے ہیں انکو موٹروے پر جانے کے لیے لنک روڈ دیا جائے اور جہاں تک ممکن ہوسکے ٹنڈوجام کی طرز پر حیدرآباد اور جام شورو کی عوام کو اس غیر منصفانہ ٹول ٹیکس سے نجات دی جائے۔ اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی جنرل منیجر عبید اللہ عمرانی‘ ایس ایس پی موٹرویز پولیس ندیم اشرف و دیگر افسران محمد خالد‘ سید خاور حسین‘ منیر احمد‘ بھرو لال‘ فیروز الدین شیخ‘ انجینئر عبدالاصغر‘ فیروز الدین‘ ندیم عادل اختر‘ محمد عبدالرحمن بھی موجود تھے۔

سندھ بھر سے سے مزید