رسک الاؤنس نہ ملنے پر ینگ ڈاکٹرز نرسنگ اسٹاف کا احتجاج

November 06, 2022

سکھر(بیورورپورٹ ) سکھر روہڑی سمیت ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں رسک الاؤنس نہ ملنے پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام ینگ ڈاکٹرز ، نرسنگ اسٹاف مختلف شعبوں کے ملازمین نے چوتھے روز بھی او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا اور سول اسپتال کے احاطے میں احتجاجی دھرنا دیا، مظاہرین مطالبات کیلئے نعرے بلند کررہے تھے۔ مظاہرین نے وزیر اعلی ،صوبائی وزیر صحت سمیت دیگر حکام سے نوٹس لیکر رسک الاؤنس فوری دینے کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر ہمارا احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔