عامر خواجہ کی صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ سے ملاقات

November 25, 2022

مانچسٹر (نمائندہ جنگ ) یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر اور نائب صدر منہاج القران سندھ عامر اشرف خواجہ نےفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عرفان اقبال شیخ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع ہیں اور یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز پاکستان میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی معاونت سے برطانوی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی ۔اس موقع پر عامر اشرف خواجہ نے فیڈریشن کے صدر عرفان اقبال شیخ کو یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی شیلڈ بھی پیش کی۔