خوشمقام اکبر پورہ میں27 نومبر کو ناموس رسالت کانفرنس ہوگی

November 25, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک کے زیر اہتمام ممتاز روحانی پیشوا پیر طریقت و رہبر شریعت پیر سید عبید اللہ شاہ باچا سید پنجو خیل کی سرپرستی میں اکبر پورہ کے نواحی گائوں خوشمقام میں اتوار27نومبر کو حاجی شکیل کی رہائش گاہ پر ناموس رسالتﷺ کانفرنس ہو گی جس سے تحریک لبیک کے صوبائی امیر مولانا محمد شفیق امینی خطاب کریں گے۔ مولانا سید عبید اللہ شاہ ثانی نے اکبر پورہ میں روخان بن وحید اور رشید گل کی رہائش گاہ پر ہونے والی ازواج مطہرات کانفرنس اور استقامت رسول کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں دینی تبدیلی آ چکی ہے مسلمانوں میں اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہے جبکہ عشق رسولﷺ کا جذبہ بھی بڑھتا جارہا ہے ہر طرف لبیک لبیک یا رسول اللہﷺ تاجدار ختم نبوت زندہ باد،منکرین ختم نبوت مردہ باد، غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے۔ حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے اور گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سرتن سے جدا سرتن سے جدا کے زور دار نعرے گونج رہے ہیں