سیکٹر آئی بارہ ٹو اور تھری میں 18فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل

November 25, 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کی ہدایت پر اسلام آباد میں سیکٹر ڈیولپمنٹ پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں سیکٹر آئی بارہ میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ سب سیکٹر آئی بارہ ٹو اور تھری میں 18فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل جبکہ دیگر ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے۔ سیکٹر آئی بارہ ون اور فور میں ارتھ ورک جاری ہے جبکہ لینڈ ڈائریکٹوریٹ متاثرین سے رابطے میں ہے۔ آئندہ ہفتے متاثرین کے ساتھ میٹنگ کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔ واضح رہے سیکٹر آئی بارہ میں ترقیاتی کام عرصہ دراز سے تعطل کا شکار تھا۔ متاثرین کے مسائل کو کافی حد تک حل کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ شہریوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنا انکی ترجیحات میں شامل ہے۔