آئی سی سی ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی چھٹی پوزیشن

November 26, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر چلی گئی۔اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ میں ابتدائی آٹھ ٹیمیں درجہ بندی کی بنیاد پر براہ راست کوالیفائی کرینگی ان میں میزبان بھارت بھی شامل ہے، بھارت کے خلاف ون ڈے میں فتح سے نیوزی لینڈ کے120 پوائنٹس ہوگئے اور اس کی چوتھی پوزیشن ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی 5 ویں پوزیشن ہے۔ نیوزی لینڈ کا اگلا ہدف آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت ہوگا، ایک کامیابی سے وہ 130 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آجائے گا۔ اس وقت بھارت 129،انگلینڈ 125 اور آسٹریلیا 120 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ،بنگلہ دیش اور پاکستان کے بھی 120 پوائنٹس ہیں لیکن کیوی ٹیم کے میچز ان سے کم ہیں،اس لئے اس کی ترقی ہوئی ہے۔ افغانستان کے 100،ویسٹ انڈیز کے 88 پوائنٹس ہیں۔ جنوبی افریقا 59 پوائنٹس کے ساتھ 12 ویں، سری لنکا 59 کے ساتھ 11 ویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 8 ٹیمیں اگلے سال کے ورلڈکپ کاٹکٹ کٹوائیں گی، اس کے بعد کی ٹیموں کو کوالیفائر کھیلنا ہوگا۔ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈین ٹیمیں بڑے خطرے میں ہیں۔