فیفا ورلڈ کپ فٹ بال میں آج کے میچز

November 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میںہفتہ کو تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پروگرام کے مطابق دوپہرتین بجے پہلا میچ تیونس اور آسٹریلیا کےدرمیان الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ شام چھ بجے پولینڈ اور سعودی عرب کے درمیان ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں، تیسرا میچ رات نو بجے فرانس اور ڈنمارک کے درمیان اسٹیڈیم 974میں ہوگا جبکہ رات بارہ بجے یعنی اتوار کو ارجنٹائن اور میکسکیو درمیان میچ لوسیل اسٹیڈیم میں ہوگا۔