غلام علی ایک خوش اخلاق، محنتی اور تجربہ کار سیاست دان ہیں، عابد علی

November 26, 2022

پشاور ( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی کونسل الحاج عابد علی اور الحاج زاہد علی صراف نے نئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ غلام علی ایک خوش اخلاق، محنتی اور تجربہ کار سیاست دان ہیں وہ علاقے کی موجودہ صورتحال کو بہتر طریقے سے دیکھیں گے بطور گورنر غلام علی کی تعیناتی ان کی صلاحیتوں پر سیاسی جماعتوں کے قائدین کے اعتماد کا مظہر ہے۔