سیوریج لائنوں کا صفائی آپریشن جاری

November 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا جواد کلیم اللہ کی ہدایت پر نکاسی آب کی شکایات کے تدارک کیلئے سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیئے آپریشن جاری ہے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں جمعرات کی شب اورجمعہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیا۔