حکمران عوامی مینڈیٹ نہیں ضمیر خرید کر اقتدار میں آئے، زین قریشی

November 26, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی وپاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجا ب کے سینئر نائب صدر زین حسین قریشی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کے ذریعے نہیں بلکہ پیسے کے ذریعے ضمیر خرید کر اقتدار میں آئی۔ ضمیر فروشوں کی منڈیاں سجائی گئیں۔قوم نے تماشہ دیکھا امپورٹڈ حکمران عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے زبردستی اقتدار کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں۔