ناکہ ہیڈ محمد والا پر تعینات پولیس ملازمین رشوت کی شکایات پر معطل

November 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان سے مظفر گڑھ جانے والی مرکزی شاہراہ پر قائم ناکہ ہیڈ محمد والا پر تعینات تمام پولیس ملازمین کو رشوت کی شکایات پر معطل کر دیا گیا ہے، پولیس اہلکار ریت کی ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت دودھ فروشوں و دیگر سامان لانے والوں سے رقوم بٹورتے تھےپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی او کو شکایات موصول ہوئی تھیں۔