انسدادِ تشدد مرکز برائے خواتین میں 16روزہ سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب

November 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)انسدادِ تشدد مر کز برائے خواتین ملتان میں , UNFPA, SPO, Rozan کے اشتراک سے خواتین کی 16 روزہ سرگرمی کے حوالے سے ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب، محمد احمد، میڈم رافعہ کمال چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی، ارشاد وحید ڈائریکٹر جنرل پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی، محمد سلیمان ڈائریکٹر پی اینڈ ای سوشل ویلفیئر پنجاب اور دیگر نے شرکت کی۔