ایم ایل سی 24گھنٹے میں دینے کا حکم قابل عمل نہیں، پی ایم اے

November 26, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ کو میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس کے کیسسز چوبیس گھنٹے کے اندر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) نے ان حکومتی احکامات کو ماننے سے انکار کر دیا اس بارے میں پی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میڈیکو لیگل کیس رپورٹنگ ایک بہت ذمہ داری کا کام ہے اور ہمارے عدالتی نظام میں سزا اور جزا کا فیصلہ کافی حد تک اسپر منحصر ہے۔