تحریک انصاف بیروزگاروں کا ٹولہ ہے، حنا پرویز بٹ

November 26, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے والا کوئی نہیں رہا۔پی ٹی آئی اب سیاسی یتیموں اور بیروزگاروں کا ٹولہ ہے۔کبھی سائفر پر کھیلنا ہے اور کبھی سمری پر کھیلنا ہے یہ عمران خان کا بیانیہ ہے ۔پوری دنیا میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مذاق بناکر کہتے ہیں ہم تو صرف سیاسی ایجنڈے کے تحت سائفر سے کھیل رہے تھے ۔وزیر اعظم شہبازشریف اور کابینہ سے حلف لینے کے وقت بھی عارف علوی نے یہی ڈرامہ کیا۔پھر گورنر پنجاب کی تعیناتی کے وقت بھی ایسی صورتحال درپیش رہی۔