تحفظ ختم نبوت کا کام خوش بختی اور سعادت مندی کی علامت، علماء

November 26, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر ، مولانا عبدالنعیم، قاری محمدحنیف کمبوہ ، مولانا محبوب الحسن طاہر ، مولاناخالد محمود ، قاری ظہورالحق ، مولانازبیرجمیل،مولانا سعید وقارنے خطبات جمعہ میں کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کاکام انتہائی خوش بختی اور سعادت مندی کی علامت ہے۔ بلاشبہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کا سرمایہ اختیار ہے ، ہم تحفظ ناموس رسالت و تحریف شدہ ترجمہ قرآن پاک کے حوالہ سے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل کو واپس لینے حق میں قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور کرنے پر تمام مبران قومی اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں چناب نگر میں قادیانیوں کی غیرآئینی سرگرمیوں اور ان میں حکومتی نمائندوں کی شرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔