خواتین کی نازیبا تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے دو افراد گرفتار

November 27, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے حب اور لورالائی میں کارروائیاں کرتے ہوئے خواتین کی سوشل میڈیا پر نازیبا تصویر شیئر کر کے بلیک میل کرکے رقم بٹورنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے موبائل فونز قبضے میں لے لئے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کو خواتین کی جانب سے شکایات کی گئیں تھیں کہ دو افراد ان کی نازیبا تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر کے بلیک میل کرکے بھاری رقم طلب کر رہے ہے ڈائریکٹر نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائیبر کرائم کو ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے دو ٹیمیں تشکیل دی جس نے ملزمان کا سراغ لگا کر ایک ملزم محمد اقبال کو حب میں کارروائی کرتے ہوئے جبکہ ایک ٹیم نے لورالائی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن علی کو گرفتار کرکے دو موبائل فونز قبضے کے کر پیکار ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ذرائع نے بتایا ملزم محمد اقبال نے بلیک میل کرتے ہوئے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے وصول کئے ملزمان نے متعدد خواتین کو بلیک میل کیا ملزمان نےکئی جعلی آئی ڈیز بنا رکھی ہے قبضے میں لئے گئے فونز فرانزک کے لئے بھجوا دئیے گئے۔