پشین بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری

November 27, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشین بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام برشور کو پشین میں ضم کرنے کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا ہفتہ کو بھی جاری رہا ، دھرنے کے شرکاء سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشین وہاں آباد تمام اقوام کا مسکن ہے وہاں کے حالات خراب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جنہیں ناکام بنائیں گےانہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء کے مطالبات جائز ہیں انہوں نے کہا کہ دھرنے میں شامل لوگوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے ، پشین کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مطالبات کی منطوری تک دھرنا جاری رہے گا ،گزشتہ روز دھرنے کے شرکا سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر انجینئر زمرک اچکزئی ، ارکان صوبائی اسمبلی اصغر ترین ، زابد ریکی ، نصر اللہ زیرے ، پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر قہار ودان و دیگر نے اظہار یکجہتی کیا۔