گزشتہ ہفتے977 ملزمان گرفتار، ایک ڈاکو ہلاک، 13 زخمی ہوئے

November 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 977 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کےان کے قبضے سے مختلف اقسام کااسلحہ ،موٹر سائیکلیں اورمنشیات برآمد کرلی ۔ ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیے کے مطابق شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے13مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 13 زخمی سمیت 20 ڈاکوؤں کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 18 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور10 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، جبکہ برآمدہونے والےاسلحہ کو فرانزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے،پولیس نے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی86 کلو441گرام چرس، 7کلو720 گرام ہیروئین اور 2 کلو554 گرام آئس برآمد کرلی۔ علاوہ ازیں گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 146 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہاور ایمونیشن تحویل میں لیا گیا،اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کراچی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 17ملزمان کو گرفتار کر کے 3پستول، لوڈ میگزین، 14 کلو250 گرام چرس اور چوری و چھینی گئی 4 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں،کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 95 موٹرسائیکلیں اورایک گاڑی تحویل میں لے لی ۔