مزاح نگاری کے قحط میں اقبال ہاشمی تازہ ہوا کا جھونکا، مقررین

November 28, 2022

کراچی( اسٹاف رپوٹر ) اردو ادب میں مزاح نگاری کے اس قحط کے دور میں اقبال ہاشمی تازہ ہوا کا جھونکا اور برسات کی بھینی بھینی خوشبو کی مانند ہیں،کتاب "تماشا" میں معاشرے میں پیدا ہونے والی بہت ساری خرابیوں کی جانب بہت عمدہ طریقے سے نشاندہی کی گئی ہے،کتاب کے ٹائٹل پرموجود لوگوں کو تماشا دکھاتا ہوا مداری ہمارے معاشرے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام،ممتاز مصنفین، دانشوروں اور مزاح نگاروں نے معروف ادیب اور پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری انجینئر اقبال ہاشمی کی طنزو مزاح سے بھرپور کتاب تماشا کی تقریب رونمائی میں کیا، تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ شائقین ادب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔