ایل ڈبلیو ایم سی کے 9 افسر اور اہلکار ملازمت سے فارغ

November 28, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نئےچیف ایگزیکٹو آفیسر علی عنان قمر نے علامہ اقبال ٹاؤن کے 9 ملازمین کوملازمت سے فارغ کردئیے گئے۔ یوسی 113 ، 114 کے 5 سپر وائز ارسلان یعقوب، حافظ رضوان، چاند علی، سلمان علی، محمد جاویدکی فوری فارغ کردیاگیا، 2 سپروائزر، ایک زیڈ او (اشرف، یعقوب، اور جہانزیب بھٹی) کو واپس ایم سی ایل بھیج دیا گیا۔ٹاؤن مینجر علامہ اقبال ٹاؤن عمر فیاض کو بھی اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا-علامہ اقبال ٹاؤن میں مارننگ شفٹ کی ذمہ داریاں شکیل واحد کے سپرد کر دی گئیں جبکہ4 سپر وائزرز کو ا فائنل وارننگ جاری کر دی گئی۔ناقص کارکردگی پر ٹاؤن مینجر واہگہ ٹاؤن عبدالرؤف کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ناقص کارکردگی اور صفائی کی بری صورتحال پر ٹاؤن مینجر عزیز بھٹی ٹاؤن کو فائنل وارننگ جاری کر دی گئی جبکہ فرائض میں غفلت برتنے اور نشاندہی کے باوجود کارکردگی بہتر نہ بنانے پر چوہدری اسلم ٹاؤن مینجر گلبرگ ٹاؤن پر برہمی کا شدید اظہار کرتے ہوئے وارننگ لیٹر جاری کر دیا گیا ہے-