جیلانی پارک میں ونٹرفیسٹیول میں داستان گوئی کی تقریب

November 28, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)جیلانی پارک ونٹر فیسٹول میں ʼʼداستان گوئی ʼʼکی رنگا رنگ تقریب ہوئی ۔ ونٹر وفیسٹول میں آئے شہریوں کی داستان گوئی کی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لوک فنکارفضل جٹ کی داستان گوئی کی تقریب پنجابی لوک گیت، ہیر رانجھا، سوہنی ماہیوال سمیت دیگر کلام پیش کیے۔ داستان گوئی میں شہریوں نے پنجابی لوک گیت،کلام، داستانیں اور کہانیاں کو شہریوں نے بے حد پسند کیا۔تقریب ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید خصوصی شرکت کی ۔