سربیا اور کیمرون کا سنسنی خیز میچ تین تین گول سے برابر

November 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربیا اور کیمرون کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کا سنسنی خیز میچ تین تین گول سے برابر رہا۔کیمرون نے کیسٹیلیٹو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جواب میں سربیا نےدو گول کرکے پہلے ہاف میں دوگول کرکے دو ایک کی سبقت لےلی۔ دوسرے ہاف میں سربیا نے تیسرا گول کرکے برتری 3-1 کی لیکن اس کے بعد کیمرون نے تین منٹ میں دو گول کرکے مقابلہ تین تین گول سے برابر کردیا۔ دونوں ٹیموں نے گروپ جی میں دو میچز ہیں ایک ایک ڈرا کیا اور ایک ایک شکست کے بعد ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرےاور چوتھے نمبر پر ہیں، الجنوب فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے کیمرون اور سربیا کے درمیان میچ کا دلچسپ آغاز ہوا۔ 29ویں منٹ میں کیمرون کے جین کاسٹیلیٹو نے میچ کا پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی ۔ کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل پاؤولووک اور سیوک نے گول کرکے سربیا کو دو ایک کی برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں سربیا کے مٹرووک نے ٹیم کا تیسرا اور میچ کا چوتھا گول کیالیکن اس کے بعد کیمرون کے کھلاڑیوں نے عمدہ فائٹ بیک کرتے ہوئے ابوبکر نے 63ویں اور موٹنگ نے 66ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ تین تین گول سے برابر کردیا۔